قومی اسمبلی: 160 کھرب 74 ارب سے زائد کے لازمی اخراجات کی منظوری۔

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایس آر اوز کا کلچر ختم کیا جا رہا ہے ، اب صرف سستی بجلی پیدا کرنے کی طرف توجہ دی جائے گی۔ تیل سے بجلی پیدا کرنے والا کوئی نیا پلانٹ نہیں لگایا جائے گا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔ حکومت نےشمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران آئی ڈی پی پیز کے لئے 50 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ انٹرنشنل ان کمنگ کالز پر آٹھ اعشاریہ آٹھ روپے فی منٹ چارجز ختم کئے جا رہے ہیں۔

بجٹ میں اعلان کردہ گیس ڈویلپمنٹ سرچارج میں اضافے کی تجویز پر بھی نظر ثانی کی گئی ہے۔ پاور سیکٹر پر سرچارج سو روپے کیا جا رہاہے جبکہ سیمنٹ اورکمرشل صارفین کے لیے سرچارج میں اضافے کی تجویز واپس لے لی گئی ہے۔۔