کراچی (جیوڈیسک) ضمنی انتخابات غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 48 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے اسد عمر جبکہ این اے 83 فیصل آباد سے ن لیگ کے میاں عبدالمنان، این اے 13 صوابی 2 سے پی ٹی آئی کے عاقب اللہ خان، این اے 237 ٹھٹھہ 1 سے پیپلز پارٹی کی شمس النسا کامیاب ہوگئیں۔ ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 48 اسلام آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے اسد عمر 48 ہزار 33 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں ان کے حریف مسلم لیگ ن کے اشرف گجر نے 41 ہزار 186 ووٹ حاصل کئے۔
این اے 83 فیصل آباد 9 میں ووٹوں کی گنتی ختم ہو گئی جس کے مطابق ن لیگ کے میاں عبدالمنان 47,540 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پی ٹی آئی کے فیض اللہ کموکا 36,000 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 217 خانیوال 6 کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ رانا بابر حسین 41,686 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے مقصود عالم 18,244 ووٹ حاصل کر سکے۔ این اے 13 صوابی 2سے پاکستان تحریک انصاف کے عاقب اللہ خان نے 35,749 لے کر کامیابی حاصل کی، جے یو آئی ف کے مولانا عطا الحق 26,996 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 23 مردان 1 سے عوامی نیشنل پارٹی کے احمد خان بہادر نے 13,606 ووٹ لے کر جیت حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سید عمر فاروق 12, 869 ووٹ لے سکے۔ غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 237 ٹھٹھہ 1 سے پیپلزپارٹی کی شمس النسا میمن 81 ہزار 500 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی جبکہ مسلم لیگ ن کے ریاض شاہ شیرازی 65 ہزار 542 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے۔