قومی اسمبلی: چودھری نثار کے خلاف اپوزیشن کا واک آؤٹ

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں چودھری نثار کےنہ آنے پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا، خورشید شاہ کہتے ہیں حکومت پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دے رہی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ عباسی کی زیر صدارت شروع ہوا، چودھری نثار نے آج ایوان میں آ کر ڈرون حملوں پر بحث کو سمیٹنا تھا تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ پیر کے روز بحث کو سمیٹیں گے جس پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا حکومت پارلیمنٹ کو اہمیت دینے کو تیار نہیں، انہوں نے کہا قومی اسمبلی کے سالانہ دن ایک سو تیس سے کم کر کے پچاس کر دیئے جائیں، اس سے ستر سے اسی کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا وزیر اعظم پانچ ماہ سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نہیں آئے،اپوزیشن عوامی جذبات کی صحیح ترجمانی نہیں کر رہی، اس صورتحال پر قومی اسمبلی کی گیلری میں بیٹھے طلبا بھی اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی پر اٹھ کر چلے گئے۔