اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ارکان کی آپس میں نعرے بازی ہوئی ہے۔
تحریک انصاف کے رکن سلیم الرحمان دیگر ارکان کے ساتھ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں اچانک پہنچ گئے جس پر ن لیگ کے ارکان نے استفسار کیا کہ آپ نے استعفے دیے ہیں،پھر کیسے آ گئے تحریک انصاف کے ارکان نے جواب دیا کہ ہمارے استعفے ابھی قبول نہیں ہوئے۔
اس کے بعد تحریک انصاف کے رکن سلیم الرحمان نے گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردیے۔جبکہ ن لیگی ارکان نے ویلکم عمران ویلکم کے نعرے لگائے۔ بعد ازاں چیئرمین قائمہ کمیٹی صفیان یوسف نے ارکان کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔