ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ جاتی امرا، بلاول ہاؤس اور کنٹینرز کے پیچھے چھپ کرمزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی بات نہیں کی جا سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مزدور کسان کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پاکستان کے مزدوروں اور کسانوں کو قرارداد پاکستان کے مطابق حقوق دیے جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کے مستقل خاتمہ کے لئے قومی اسمبلی کی آئینی مدت 5سال سے کم کر کے ساڑھے 3 سے 4 سال کر دی جائے۔ایاز لطیف پلیجو نے الزام عائد کیا کہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے سندھ میں 50 سے 60 فیصد نشستیں پیپلز پارٹی کو دی گئیں۔