قومی اسمبلی: بھارتی جارحیت، کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایوان میں قرارداد پیش کی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے 13 ستمبر سے جاری خلاف ورزیوں میں 14 افرادشہید ہوئے، ایوان شہداء کے خاندانوں سےاظہار یکجہتی اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جبکہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھی پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنانے کےلیے اپنا کردار ادا کیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا۔

کہ کشمیر کا مسئلہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہےل ہذاعالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے، فوجی مبصر گروپ سرحدوں کی مانیٹرنگ کے لیے مؤثر نظام قائم کرے۔