اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ قرارداد وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے پیش کی۔
قرارداد کے متن کے مطابق پاکستانی کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کو ختم کیا جائے اور بھارت تمام سیاسی رہنمائوں کو رہا کرے۔ یہ ایوان بھارتی مظالم کی بھی مذمت کرتا ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جموں میں الیکشن رائے شماری کا متبادل نہیں ہو سکتا، کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔