قومی اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد قومی اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جلد بازی میں کرانے سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن جلد از جلد آئین کے تحت انتخابات کی نئی تاریخ دے۔ منظور کی جانے والی قرارداد میں مارچ 2014 کے الفاظ کو حذف کر دیا گیا ہے جس کے بدلے جلد از جلد کے الفاظ شامل کردئے گئے ہیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔