اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کو جھوٹ کی منڈی بنایا جا رہا ہے۔
پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاناما کیس میں پہلے قطری شہزادے نے پاکستان کی توہین کی اب ملک بھر میں جمہوریت کی ناک کاٹی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا یہ دکھ کی بات نہیں کہ وزیر اعظم قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران جھوٹ بولیں تو ان کو آئین کے تحت استثنیٰ مل جاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پاناما لیکس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ جب بھی آئے عوام کی عدالت میں حکومت اپنا کیس ہار چکی ہے اور اب بہت جلد سپریم کورٹ سے حکومت کا تابوت نکلے گا۔