قومی اسمبلی اجلاس، معاون خصوصی نے بجٹ دستاویز ن لیگی رکن کو دے ماری

Ali Nawaz Awan

Ali Nawaz Awan

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) قومی اسمبلی اجلاس کے میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی نواز اعوان نے بجٹ دستاویز اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر کو دے ماری۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے۔

اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران وفاقی وزراء اور حکومتی ارکان قومی اسمبلی نے شور شرابا کیا جبکہ حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ایک دوسرے کیخلاف جملے بازی کی گئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی و رکن اسمبلی علی نواز اعوان اورن لیگ کے شیخ روحیل اصغر کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی اور گالم گلوچ بھی کی گئی۔

اس دوران علی نواز اعوان نے بجٹ دستاویز شیخ روحیل اصغر کو دے ماری۔