اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں طالبان سے جاری مذاکرات پر بحث کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے ہو گا۔ ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج کے اجلاس میں ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ جاری براہ راست مذاکرات پر بحث ہو گی۔
اس کے علاوہ ایوان میں کئی توجہ دلاوٴ نوٹسز پر بھی بات کی جائے گی۔