اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ کی منظوری کا عمل شروع ہو گیا، پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے 954 ارب 67 کروڑ 6 لاکھ روپے سے زائد کے 77 مطالبات زر کی منظوری دے دی ہے۔ اپوزیشن نے ان مطالبات زر پر کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں کی۔ قومی اسمبلی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 36 ارب روپے کے مطالبات زر کی منظوری دی۔
جبکہ کابینہ کیلئے 22 کروڑ 63 لاکھ 99 ہزار روپے،کابینہ ڈویژن کیلئے 4 ارب 68 کروڑ 83 لاکھ 3 ہزار روپے کے مطالبات زر کی منظوری دی گئی۔ قومی اسمبلی نے وزیراعظم آفس کیلئے 75 کروڑ 46 لاکھ 14 ہزار روپے اور وزیراعظم معائنہ کمیشن کیلئے 5 کروڑ 54 لاکھ 58 ہزار روپے کے مطالبات زر منظور کئے۔ اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 6 ارب 22 کروڑ 13 لاکھ 46 ہزار روپے اور دفاعی ڈویژن کیلئے 1 ارب 34 کروڑ 9 لاکھ 19 ہزار روپے کے مطالبات زر منظور کئے گئے۔