لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے جمع کرائے گئے استعفوں کی منظوری کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اسپیکر رانا محمد اقبال نے پہلے مرحلے میں 4 ارکان کو 29 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ جن ارکان کو طلب کیا گیا ہے ان میں راشد حفیظ، تیمور مسعود، روحیل اصغر اور نبیلہ حاکم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 28 اگست کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاب میاں محمود الرشید نے تحریک انصاف کے 28 ارکان پنجاب اسمبلی نے اپنے استعفے سیکرٹری اسمبلی کو جمع کرا ئے تھے تاہم اسپیکر نے اس پر کارروائی روک رکھی تھی۔