اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، وزیراعظم کے انتخاب میں بھی (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان۔ اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے نواب یوسف تالپور اور غلام رسول کوریجہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کیلئے امیدوار نامزد کئے گئے تھے۔
پیر کی صبح پیپلز پارٹی نے اپنے دونوں امیدواروں کے نام بطور امیدوار سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی واپس لے لئے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کیلئے مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی۔
پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے آٹھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں اس نے اپنے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کو دستبردار کروا لیا ہے۔