اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ڈرون حملوں کےحوالے سے بحث سمیٹیں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہو گا۔
اجلاس میں وقفہ سوالات اور دیگر ایجنڈے کو معطل رکھ کر ڈرون حملوں کے خلاف بحث مکمل کی جائے گی اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بحث سمیٹیں گے۔ اپوزیشن نے جمعہ کو وزیر داخلہ چودھری نثار کے ایوان میں نہ آنے پر واک آؤٹ کیا تھا۔