قومی اسمبلی کے مکمل نتائج جاری: پی ٹی آئی 116 نشستوں کے ساتھ سرفہرست

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 270، پنجاب کے تمام 295، سندھ کے 129، خیبرپختونخوا کے 97 اور بلوچستان کے تمام 50 حلقوں کے نتائج اور پارٹی پوزیشن جاری کر دی۔

قومی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ 116 نشستوں پر برتری حاصل ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) 64 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی 43 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

قومی اسمبلی کے لیے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) اور آزاد امیدواروں نے 13، 13 نشستیں جیتیں جب کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 6، مسلم لیگ (ق) نے 4، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے 4، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے 2، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے 2، عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی)، عوامی مسلم لیگ، جمہوری وطن پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت نے ایک، ایک نشست حاصل کی۔

اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق عام انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 51 اعشاریہ 82 فیصد رہا۔