قومی اسمبلی میں تحفظ پاکستان بل آج منظوری کے لیے پیش ہوگا

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا جس میں تحفظ پاکستان بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ایوانِ زیریں کا اجلاس صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں وقفہ سوالات کے علاوہ 2 توجہ دلاؤ نوٹسز اور تحفظ پاکستان بل کی منظوری شامل ہے۔ سینیٹ نے پیر کو تحفظ پاکستان بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی تھی۔

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر کے دستخط ہوں گے اور تحفظ پاکستان کا بل قانون بن کر نافذ العمل ہو جائے گا۔