اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم نواز شریف کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری ارسال کردی ہے۔
مطابق وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم نواز شریف کو قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری ارسال کی ہے۔ سمری میں قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی تاریخ 18 جولائی جبکہ سینٹ کا اجلاس طلب کرنے کی تاریخ 8 اگست تجویز کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ قانون کے مطابق وزیر اعظم قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلانے کی سمری کو ایوان صدر بھجوانے کے پابند ہیں جب کہ سمری کو منظور کرکے منتخب ایوان کے اجلاس طلب کرنا صدر مملکت ممنون حسین کی آئینی ذمہ داری ہے۔