اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر سے شروع ہوگا جس کے دوران دارالحکومت میں فوج کی طلبی کے معاملے پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام 4 بجے شروع ہوگا جو 2ہفتے جاری رہے گا، 14 اگست کو تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے حوالے سے بھی اس اجلاس کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی طلبی کا معاملہ اٹھایا جائے گا، اور حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اپنے اس فیصلے اور آپریشن ضرب عضب سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لے گی۔ ایوان زیریں کے اجلاس سے پہلے ایوان کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ایجنڈا امور کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں اپنی حکمت عملی طے کریں گی۔