قومی اسمبلی : اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹنگ کا آغاز

National Assembly

National Assembly

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر فہمیدہ مرزا اجلاس کی صدارت شروع ہو گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ دو عہدوں کیلئے 4 جماعتوں کے 8 امیدوار سامنے آگئے۔

جبکہ اپوزیشن اختلافات کا شکار ہوگئی ہے۔ اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ایاز صادق کا مقابلہ تحریک انصاف کے شہریار آفریدی اور ایم کیو ایم کے اقبال قادری سے ہوگا جبکہ ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے مسلم لیگ ن کے مرتضی جاوید عباسی ، تحریک انصاف کی منزہ حسن اور ایم کیو ایم کی کشور زہرہ میدان میں ہیں۔