اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں پشاور دھماکے میں جاں بحق افراد اور کراچی میں جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکنوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے، اسپیکر نے کراچی میں جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکنوں اور پشاور میں بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔