اسلام آباد (ملک جمشید اعظم سے) کرامت حسین نیازی سیکٹری نیشنل اسمبلی نے اپنی رہائش گاہ پر شعر و سخن کی ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں مہمان شاعروں ملک جمشیداعظم، انور مسعود اور فرحت عباس شاہ کی طرف سے اپنااپنا کلام پیش کیا گیا۔ حاضرین میں سیاسی، سماجی اور ادبی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر سیکٹری نیشنل اسمبلی کرامت حسین نیازی کا کہنا تھا کہ انور مسعوداور فرحت عباس شاہ کافی عرصے سے ادبی محفلوں کو چار چاند لگا رہے ہیں جبکہ اُبھرتے ہوئے نوجوان شاعر ملک جمشید کا شاعری کلام سن کردل خوش ہو گیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک جمشیداعظم جلد از جلد اپنے شاعری کلام کی ایک کتاب مرتب کریں گے اور مستقبل میں بھی اُردو ادب کی محفلوں کو چار چاند لگاتے رہیں گے۔