پیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے، فریال تالپور

Faryal Talpur

Faryal Talpur

لاڑکانہ (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد عدلیہ پر یقین رکھنے کے ساتھ ساتھ عدالتوں کا احترام بھی کرتی ہے اور وکلا کو چاہیے کہ عام لوگوں کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نو ڈیرو ہاؤس میں وکلا، ہندو پنچایت اور پی پی لیڈیز ونگ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں اقلیتی برادری کا خاص خیال رکھا جاتا ہے

پارٹی میں ذات پات کی تفریق کے بغیر تمام لوگوں کو برابری کا حق حاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں خواتین کے ووٹ زیادہ ہیں اور شہید بینظیر بھٹو نے بھی عورتوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کیا، ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے رمیش لال، ایم این اے ایاز سومرو، ایم پی اے سہیل انور سیال، ہندو پنچایت کی چیئر پرسن کلپنا دیوی، وائس چیئر مین دھرم پال، ڈاکٹر پریم چند، روی کمال، ایڈووکیٹ آصف سومرو اور دیگر شامل تھے۔