نیشنل ڈینٹل پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کا تعزیتی اجلاس زیرصدارت محمد شاہد ندیم صدر این ڈی پی اے منعقد ہوا

فیصل آباد: نیشنل ڈینٹل پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کا تعزیتی اجلاس زیرصدارت محمد شاہد ندیم صدر این ڈی پی اے منعقد ہوا۔

جس میں سینئر نائب صدر غلام مصطفےٰ، نائب صدر منیر احمد ساجد، جنرل سیکرٹری محمد صدیق شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مرید کاظم بلوچ، محمد نعیم شیخ، جوائنٹ سیکرٹریز الطاف حسین، عبدالرؤف شاکر، فنانس سیکرٹری محمود احمد بٹ، انفارمیشن سیکرٹری فیض رسول، آفس سیکرٹری غلام رسول اور لیگل ایڈوائزر فرقان امراؤ نے شرکت کی۔

این ڈی پی اے کے ضلعی صدر سیالکوٹ عارف آرائیں ڈینٹسٹ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر نیشنل ڈینٹل پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عارف آرائیں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔