قومی عوامی تحریک کی محبت سندھ بیدارریلی لاڑکانہ پہنچ گئی

Ayaz Latif Paleejo

Ayaz Latif Paleejo

شکارپور (جیوڈیسک) قومی عوامی تحریک کی محبت سندھ بیداری ریلی شکارپور پہنچ گئی۔ پارٹی کے صدر ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ سندھ میں حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ عوام پیپلز پارٹی سے بیزار آچکے۔ لاڑکانہ سے شکار پور پہنچنے پر قومی عوامی تحریک کی محبت سندھ بیداری ریلی کا شاندار استقبال کیا گیا۔

لکی در چوک پر شرکا سے خطاب میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کے عوام کو ایک سازش کے تحت ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ اس سے قبل لاڑکانہ میں ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ پاکستان جب ایٹمی قوت بنا۔

تو عالمی طاقتوں نے اُسی وقت پاکستان کو تقسیم کرنے کا ایجنڈا بنالیا تھا سندھ سمیت ملک کے تمام جاگیرداروں اور وڈیروں نے پاکستان کو بکاؤ مال بنالیاہے۔ سندھ میں لوگ مررہے ہیں۔ والدین بچوں کو بیچ رہے ہیں۔ کراچی میں لاشیں گرائی اور فرقہ واریت پھیلائی جارہی ہے۔ ریلی سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی نواب شاہ کے علاقے دولت پور میں 30 نومبر کو ختم ہوگی۔