قومی عوامی تحریک کا آج سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان

Strike

Strike

خیر پور (جیوڈیسک) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے خالد محمود سومرو سمیت اپنی پارٹی کے کارکنوں کے قتل اور تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کے خلاف آج سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

قومی عوامی تحریک کی محبت سندھ بیداری ریلی سکھر سے خیرپور پہنچی تو شرکا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ تقسیم نہیں ہوسکتا جو اس کی تقسیم کی بات کرتا ہے وہ سندھ سے مخلص نہیں ہوسکتا۔

اس سے قبل نوشہروفیروز پہنچنے پر میڈیا سے گفت گو میں انھوں نے کہا کہ ملک کے وسائل کو لُوٹا جارہا ہے۔ ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہے۔ عوام کو ڈاکوؤں کے حوالے کردیا گیا ہے،، کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے۔قومی عوامی تحریک کی محبت سندھ بیداری ریلی آج نواب شاہ پہنچے گی۔