نیشنل بینک ایتھلیٹک کھیل کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اویس اسد خان

Athletic Event

Athletic Event

کراچی : نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل بینک اپنے صدر سعید احمدکی سر پرستی اور ہدایت پر ایتھلیٹک کھیل کے فروغ کے لئے اپنابھر پور کر دار ادا کر تا رہے گا یہ اعلان انہوں نے نیشنل بینک کی جانب سے سندھ ایتھلیٹک ایسوسی ایشن کو قومی چیمپین شپ میں سندھ کے کھلاڑیوں کوٹریک سوٹس دینے کی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر PAF کے صدر جنرل اکرم ساہی SAA کے سیکریٹری زاہد رضوی نیشنل بینک کے سعید آذاد، ابوزر امرئو ،علیم خان موسی اور دیگر موجود تھے اویس اسد خان نے کہا کہ ایتھیلٹک کا کھیل کھیلوں کی ماں ہے اور میں بذات خود اس کھیل سے والیہانہ محبت کر تا ہوں اور پاکستان نے دیناکو عظیم ایتھلیٹک کے کھلاڑیوں سے نواز ہے اور پاکستان نے ایشن اورسیف گیمز میں طلائی تمغے بھی حاصل کئے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اعلان کر رہاہوں کہ نیشنل بینک جو ممکن مدد اس کھیل کے فروغ کے لئے کر سکتا ہے کر تارہے گا۔

اویس اسد خان نے اس موقع پر جنرل اکرم ساہی کو ایتھلیٹک کے فروغ اور ملک میں اس کی مقبولیت میں اضافہ کر نے پر زبردست خراج تحسین ادا کیا اور کر اچی میں قومی چمپین شپ آرگنا ئز کرنے پر اظہا ر تشکر بھی ادا کیا اس مو قع پر جنرل اکر م ساہی نے PAF کی جانب سے نیشنل بینک کا کھیلوں میں بھر پور سر پرستی کرنے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اویس اسد خان اور ان کا ادارہ جس طر ح کھیلوں کے فروغ کے لئے کر دار ادا کر رہاہے اس پر جتنابھی نیشنل بینک کی قیادت کو خراج تحسین ادا کیا جائے کم ہے جنرل اکرم ساہی نے کر اچی میں ایتھلیٹک چمپین شپ کے بہتر ین انتظامات پرSAA کو خراج تحسین ادا کیا۔

ُPRO اسپورٹس
نیشنل بینک آف پاکستان
03003541517=03082220321
نیشنل بینک شعبہ اسپور ٹس کے سر براہ اویس اسد خان خاتون ایتھلیٹک کو ٹریک سوٹ دے رہے ہیں زاہد رضوی بھی موجو د ہیں