لاہور (جیوڈیسک) آل پاکستان نیشنل بنک کپ ہاکی ٹورنامنٹ 7 اگست سے لاہور میں شروع ہو گا۔
پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹورنامنٹ کے ٹیکنیکل آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ اولمپئن انجم سعید کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جبکہ طارق شیخ اور حسن اختر اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دینگے۔
پنجاب ہاکی اسیوسی ایشن کے سیکرٹری اجمل خان لودھی ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے۔ ٹورنامنٹ کی ڈسپلنری کمیٹی میں انجم سعید، دانش کلیم اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) ندیم احمد بھٹی شامل ہیں۔