نیشنل بنک ڈسٹرکٹ لسبیلہ فٹ بال چمپئن شپ میں اوتھل سٹی اور حب شاہین فائنل میں مد مقابل ہوں گے
Posted on November 9, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : نیشنل بنک ڈسٹرکٹ لسبیلہ فٹ بال چمپئن شپ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں اوتھل سٹی نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد مضبوط حریف بلوچ فشر مین گڈانی کو شکست دے کر فائنل کے کوالیفائی کر لیا کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی تاہم دوسرے ہاف کے 60 ویں منٹ فاتح ٹیم کے محمد شفیع لاسی نے فیصلہ کن گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فائنل کھیلنے کا اعزاز دلا دیا۔
چمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں حب شاہین نے بھی ایک دلچسپ مقابلے کے بعد جام کلب بیلہ کو پنالٹی ککس پر زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی کھیل کے دوران مقابلہ 2-2 گول کے برابری پر ختم ہوا۔ سیمی فائنل میچ کے دوران ہزاروں کی تعداد میں شائقین فٹ بال اسٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے عمدہ کھیل پیش کرنے پر ہر کھلاڑی کو بھر پور داد دی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com