نیشنل بنک ڈسٹرکٹ لسبیلہ فٹ بال چمپئن جام کلب بیلہ اور حب شاہین نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالئفائی کرلیا
Posted on October 29, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے تعاون سے اوتھل میں جاری نیشنل بنک ڈسٹرکٹ لسبیلہ فٹ بال چمپئن شپ میں کھیلے گئے دو پری کوارٹر فائنل میچوں میں جام فٹ بال کلب بیلہ نے ایک سنسی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد مد مقابل مضبوط ٹیم پاک بلوچ کلب حب کو 1-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کرلی فاتح ٹیم کی جانب سے کمار اقبال نے کھیل کے 61ویں منٹ پر خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
جبکہ چمپئن شپ کے دوسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں حب شاہین نے اپنے مد مقابل مضبوط حریف نیو شاہین کلب کلب اوتھل کو 2-1سے زیر کرکے کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے سجاد احمد اور نثار رونالڈو نے گول کئے جبکہ نیو شاہین کی جانب سے واحد گول یاسین نے اسکور کیا۔ میچ کے اختتام پر چاروں ٹیموں کا مہمان خصوصی ایس ایچ او اوتھل ملک عبدالجباررانجواور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اوتھل عبدالواحد زہری کا تعارف کرایا گیا چپمئن شپ میں کھیلے گئے ان میچوں میں غوث بخش ،حفیظ دانش،عبدالجبار ڈیریار،عظیم اللہ اور محمد شفیع نے سپروائز کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com