نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا

Football

Football

کراچی : نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا تمام ٹیموں کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انورفاروقی، قمر علی قریشی، غلام محمدخان، عظمت اللہ خان اور فصیع الرحمن بھی موجود تھے ٹورنامنٹ کا افتتاح آج 3:00 بجے نیشنل بینک اور کے پی ٹی کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا

قبل ازین ایک بجے دن پاکستان اسٹیل اور کراچی یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 4 گروپ تشکیل دئے گے ہیں گروپ اے میں واپڈا، پاکستان اسٹیل اور کراچی یونائیٹڈ گروپ بی میں کے آر ایل، ایس ایس جی سی، نیوی گروپ سی میں کے الیکٹرک، ایس این جی پی ایل، پی آئی اے،گروپ ڈی میں نیشنل بینک، کے پی ٹی، اور پاکستان پولیس شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح نیشنل بینک کے صدر اقبال اشرف کرینگے۔ جبکہ اس موقع پر نیشنل بینک کے سربراہ اویس اسد خان KPT کے اسپورٹس مینجر کرنل بصیر عالم بھی موجود ہونگے

میڈیا کوآرڈینیٹر
نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن
03003541517=03082220321