نیشنل بنک صحت کے شعبے میں ہر قسم کی مدد فراہم کرے گا، اویس اسد خان

FREE MEDICAL CAMP NBP

FREE MEDICAL CAMP NBP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے کہا کہ نیشنل بنک کے صدر اقبال اشرف کی ہدایت پر پورے ملک میںنادار اور مستحق افراد کو علاج و معالجے کی بنیادی سہولت فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال کی مضافاتی بستی میں نیشنل بنک کے تعاون سے مقامی این جی او (AAB)کے زیر اہتمام 3روزہ فری میڈیکل کیمپ کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ معززین اور سماجی شخصیات کے علاوہ طبی ماہرین کی ٹیم بھی موجود تھی جس میں ڈاکٹر سکینہ ،ڈاکٹر حفیظ ،ڈاکٹر عروج اور ڈاکٹر راشد جن کا تعلق سول ہسپتال کراچی سے ہے موجود تھے اویس اسد خان نے مزیر کہاکہ مجھے یہ دیکھ کر بڑی مسرت ہوئی کے سماجی تنظیم AABنے ایک بہترین کیمپ کا انعقاد کیا اور طبی ماہرین نے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال و جانچ پڑتال کی اور مریضوں کو ادویات تجویز کی اور موقع پر ہی مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

اویس اسد خان نے اعلان کیا کہ 2017ء میں پورے ملک میں نیشنل بنک بڑے پیمانے پر مفت میڈیکل کیمپ سماجی تنظیموں کے تعاون کے ساتھ انعقاد کریگا اس موقع پر ڈاکٹر راشد نے نیشنل بنک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جس انداز میں نیشنل بنک انسانیت کی خدمت کررہا ہے اسی طرح دوسرے ادارے بھی نیشنل بنک کی تقلید کریں اور مستحق و نادار افراد کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے آگے آئیں کیمپ میں تقریباً2ہزار افراد کو علاج و معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔
جاری کردہ ۔شعبہ نشرو اشاعت
نیشنل بنک سی ایس آر ڈویژن