نیشنل بینک انٹر گروپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ

Cricket Tournament

Cricket Tournament

کراچی : نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا رسک مینجمنٹ گروپ ماورکس نے لاجسٹک لائنزکو باآسانی 59 رنزسے ہرادیا فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے مقرررہ ٢٠اوورز میں 7 وکٹو ں کے نقصان پر 149 رنز بنائے شاکر احمدنے 42 فیضان نبی نے 27 فرحان اسلم نے 19 اور طلحہ ظفرنے 14 رنز اسکور کئے شاہد مشتاق نے 23 رنز کے عوض 3شعیب الر حمن جونیئر نے37 رنز کے عوض 2 جبکہ احمدعلی اور جاوید عامل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جو اب میں لاجسٹک لائنز 90 رنز بناکر آوٹ ہوگئی قوی صد یقی نے 8 1 رنز کے عو ض 3 جبکہ فیضان نبی ، طلحہ ظفر اور ٹیم کے کپتان سید شعیب الر حمن نے بالترتیب 3 – 6 اور 15 رنز کے عوض 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فرحان شفیع نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ اس میچ میں نیشنل بینک کے گروپ چیف طارق جمالی اور ناہید سلطانہ مہمان خصوصی تھے۔

جبکہ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں IBG یونائیٹڈ نے TMG ٹریڈیرز کو 8 وکٹوں سے ہارا دیاIBG یونائٹیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ 20 اوور زمیں8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس میں محمدنعیم کی 59 رنز کی ناقبل شکست انگز تھی انہوں نے اپنی انگز میں 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے باقی بلے باز TMGٹریڈرز کی نپی تلی گیند بازی کا مقابلا نہ کر سکے خلیق الزماں نے 21 رنز کے عوض 3 جبکہ قیصر ستار اور مبین شمس ا لدین نے 25 رنز کے عوض 2 وکٹے حاصل کیں جواب میں مطلوبہ اسکور TMG ٹریڈرز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیاقیصر ستار نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے 5 چکو ں اور 4 چھکوں کی مدد سے 70 رنز جبکہ محمدعدنان نے ناقبل شکست 5 چکوں کی مدد سے 63 اور خلیق الزماں نے 19 رنز ناٹ آوٹ اسکور کئے محمدقضافی اور رانا روی کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اس میچ کے مہمان خصوصیSEVP مسعود کریم شیخ تھے جبکہ چیف آرگنائزراویس اسد خان غلا م محمدخا ن، انور فاور قی ، سعید آزاد اور عظمت اللہ خان بھی موجود تھے۔

غلام محمدخان
03082220321
03003541517