نیشنل بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

NBP Inter School

NBP Inter School

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک کھیلوں کو ترجیہی بنیاد وں پر سپورٹ کررہا ہے نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کا یہ وژن ہے کہ ہم نچلی سطح پر کھیلوں کی مدد کریں۔انٹر نیشنل کرکٹر اور نیشنل بینک کے اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ سعید آزادنے نیشنل بینک انٹراسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں اور منتظمین سے نیشنل بینک اسپورٹس کمپکیکس کرکٹ گراؤنڈ پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرعظمت اللہ خان، عمران بلوچ، شاہد نواب اوردیگر موجود تھے سعید آزاد نے مزید کہا کہ شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم کی سرپرستی میں ہم کھیلوں کی خدمت کررہے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ نیشنل بینک کے 70 سال مکمل ہونے کی خوشی میں کرایا جارہا ہے ا س ٹورنامنٹ کو کرانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اسکولوں کی سطح پر جب کرکٹ کے مقابلے ہونگے تو کھلاڑیوں میں ڈسپلن پیدا ہوگا۔

نیشنل بینک کے زیر اہتمام نیشنل بینک انٹر اسکول ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلکیس پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ایجو کیشن فاؤنٹین نے Oasis پبلیک اسکول کو 56 رنز سے شکست دی اور سعید آزاد نے عبداللہ خالد کو مین آف دی میچ قرار دیا ایجوکیشن فاؤنٹین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیامحمددانش نے 11 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 59 گیندوں پر68 عبدالرحمن نے 2 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 32 گیندوں پر34 رنز بنائے۔جبکہ روشن اور حفیط نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں Oasis پبلیک اسکول 17 اوورز میں پوری ٹیم پولین لوٹ گئی اور 94 رنز ہی اسکور کرسکیOasis اسکول کی جانب سے اسرار احمد شاہ نے چار چوکوں دو چھوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔ جبکہ عبداللہ خالد نے 21 رنز دیکر 4 حسین مصطفی نے 18 رنز دیکر 3 محمدہارون نے 11 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ دوسرے میچ میں دی سٹی اسکول نے ایس او ایس اسکول کو باآسانی 146 رنز سے بری طرح سے شکست دی۔

مین آف دی میچ اریب معین قرار پائے۔ ٹاس جیت کر سٹی اسکول نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااور مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 185 رنز اسکو ر کیازیدساجد نے 39 گیندوں پر5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 47 اریب معین نے 22 گیندوں پرچھ چوکوں کی مدد سے 35 حمزہ قریشی نے35 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 31 انس پراچہ نے 18 گیندوں پر تین چوکوں دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ جبکہ ظہیراحمد، دانش علی اورسیف علی خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں ایس او ایس اسکول نے7.1 اوورز میں 39 رنز پر ڈھرہوگئی۔اور کوئی کھلاڑی خاطرخواہ رنزنہیں بناسکا۔عبداللہ صدیقی نے بغیرکوئی رنز دے تین کھلاڑیوں کواریب معین اور امیرحمزہے2-2 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ریفری نعمان اللہ، امپائرزاظہر خان اورمحمدجاوید جبکہ سید تیمور عالم نے اسکورر کے فرائض انجام دئے۔

عظمت اللہ خان
03082220321