کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لسبیلہ کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے جام غلام قادر فٹ بال اسٹیڈیم لسبیلہ پر جاری”تیسرا نیشنل انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ”میں دو ٹیمیں کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرگئیں کھیلے گئے پہلے میچ میں مہر شاہین فٹ بال کلب بیلہ نے مد مقابل گڈانی کمبائنڈ کو پنالٹی ککس پر 3-1 سے شکست دیدی ،دوران کھیل مقابلہ ایک ایک گول سے برابری پر پر ختم ہوا۔
دوسرے میچ میں اوتھل سٹی فٹ بال کلب نے جئے بلوچ کلب کو پنالٹی ککس پر 5-4سے زیر کرکے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی یہ مقابلہ کسی بھی گول کے برابری پر ختم ہوا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عبدالجبار ،نذیر انجم اور نبی وارث نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اسلم ساگر جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔