کراچی: نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سر بر اہ اویس اسد خان نے کہا ہے کہ نیشنل بینک ملک کے طول و عرض میں تعلیم کے فروغ کے لئے تعلیم اداروں کی بھر پو ر سر پرستی کر رہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے دیوا اکیڈ یمی گلشن اقبال کراچی میں بینک کی جانب سے کلاس رومز اور کانفرنس حال کی تزین و آرئش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا اس موقع پر غلام محمدخان، عظمت اللہ خان اور دیگر موجود تھے اویس اسد خان نے کہاکہ نیشنل بینک کے صدر سید اقبال اشرف کی دلی خواہش ہے کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں جو بھی مشکلات ہیں انکو ہر ممکن کو شش کر کے ختم کیاجائے اور میں انشااللہ ان کی اس خواہش کو پوراکرو نگا اویس اسد خان نے کہاکہ دیوااکیڈیمی جس انداز میں گونگے ، بہرے طالب علموں کی تعلیم تربیت کر رہی ہے میں اپنی اور بینک انتظامیہ کی جانب سے انکو خراج تحسین ادا کرتا ہوں اور یہ یقین دلاتاہوں کہ نیشنل بینک د ام درم سخن دیوا اکیڈیمی کی ہر مرحلے پر تعاون کر ینگے۔
قبل ازین دیواکیڈ یمی کے نائب صد ر سید شاہ جہاں صلاح الدین نے خطبہ استقبالیہ کے کلمات ادا کئے اور کہا کہ جس انداز میں نیشنل بینک نے تعاون کیا ہے نہ صرف یہ کہ انہوں نے اپنا قومی بینک ہونے کا ثبوت دیا ہے بلکہ اس عطئے سے دیوااکیڈیمی کے طالب علموں کو تعلیم کے لئے بہترین سہولتیں میسر آئینگی اس موقع پر ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جو دیوااکیڈیمی کے طالب علموں نے مختلف قسم کی پنٹینگ اور دستکاری کی اشیا اپنے ہاتھوںسے بنائی تھیں۔