نیشنل بنک لسبیلہ ڈسٹرکٹ فٹ بال چمپئن شپ میں بلوچ فشر مین گڈانی اور حب شاہین سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی : نیشنل بنک لسبیلہ ڈسٹرک فٹ بال چمپئن شپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں بلوچستان فشر مین گڈانی نے آزاد بلوچ فٹ بال کلب سکران کو 2-1سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین نہایت سخت اور دلچسپ مقابلہ رہا جبکہ چمپئن شپ میں کھیلے گئے چوتھے کوارٹر فائنل میں حب شاہین فٹ بال کلب نے مد مقابل کرن اسٹار بیلہ کو باآسانی 5-0سے زیا کردیا میچ کی خاصل بات فاتح ٹیم کے پرنس دلمراد کا عمدہ کھیل تھا۔

جنہوں نے ٹورنامنٹ کی دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ فاتح ٹیم کی نثار اور ساجد نے ایک ایک گول اسکور کئے میچ کے اختتام پرسیمی فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی APCAلسبیلہ کے ڈسٹرکٹ صدر محمد رمضان شاہین سے کرا یا گیا چمپئن شپ میں کھیلے گئے ان میچوں و ریفری محمد شفیع لاسی،محمد اشرف اور عظیم اللہ نے سپروائز کیا۔