کراچی: نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کے صدر سید اقبال اشرف کی سرپرستی میں قومی اور بین الاقوامی مقابوں کی سرپرستی کرتا رہے گا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پاک بھارت آرم رسلینگ چمپین شپ کی تقر یب سے خطاب کرتے ہو ے کیا اویس اسد خان نے کہا کہ نیشنل بینک نے پورے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بے مثال کردارادا کیا ہیں۔
اور آج پاکستان کی 80 فیصید کھیلوں کی سر گرمیاں نیشنل بینک کی وجہ سے جارہی ہے انہوں نے کہا آرم ریسلنگ پاکستان کے مقبول ترین کھیلوں میں شامل ہیں اور خصوصاً خواتین اس کھیل کی طرف زیادہ راغب ہو رہی ہیں او ر میں آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کو یقین دلاتاہوں کہ نیشنل بینک اس کھیل کے فروغ کہ لئے بھرپورمعاونت کرے گا۔
انہوں نے بھارت کی ٹیم کو پاکستان آمد پر اظہا ر تشکرکیا اور کہا اس چمپین شپ سے دونوں ملکوں کے درمیان محبتوں کے رشتے قائم رینگے۔ اور دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھے گی تقریب سے بھارتی منیجر منوج کمار، شاہد اقبال ڈار، عمران بٹ نے بھی خطاب کیا اویس اسد خان نے اس موقع پر کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے غلام محمدخان
نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان انڈیا آرم ریسلنگ کی کپتان رشمی ہنگلے کو نیشنل بینک کپ دیرہے ہیں