لالہ موسیٰ کی خبریں 8/1/2014
Posted on January 9, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو ایک سال بعد لالہ موسیٰ کی یاد آگئی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو ایک سال بعد لالہ موسیٰ کی یاد آگئی،سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کی خصوصی گرانٹ سے تیس لاکھ روپے کی لاگت سے نیا محلہ کائرہ سے قریشی محلہ چوک تا سیوریج لائن اسی لاکھ روپے سے اور 8واٹر فلٹریشن لانٹ کا ٹھیکہ دوگہ اینڈ کمپنی کو دیا گیا جنوری2013ء میں ٹینڈر کے بعد سیوریج لائن بچھانے کے بعد کھودی گئی،سڑک اور فلٹریشن پلانٹ نامکمل چھوڑ کر ٹھیکیدار ماہ اپریل میں غائب ہو گیا،گذشتہ روز ایکسئین پی ڈبلیو ڈی سیالکوٹ حق نواز نے ایس ڈی او اور دیگر عملہ کے ہمراہ لالہ موسیٰ کی سائٹس وزٹ کیں اور بعد ازاں دفتر بلدیہ میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن2013ء کے بعد تمام کاموں پر پابندی عائد کر دی تھی اور اعلیٰ سطحی ٹیم کی رپورٹس کے بعد مفاد عامہ کی اسکیموں کومکمل کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے جس پر لالہ موسیٰ میں کام شروع کروایاجار ہا ہے۔
—————————
————————–
جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کے امیر محمد احسان اللہ بٹ نے مقامی مجلس شوریٰ کے 11منتخب ارکان کا اعلان کردیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کے امیر محمد احسان اللہ بٹ نے مقامی مجلس شوریٰ کے 11منتخب ارکان کا اعلان کردیا12جنوری اتوار کو صبح نو بجے تقریب حلف برداری منعقد ہو گی،2015,2014کے لیے ارکان جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کے منتخب کردہ ارکان شوریٰ میں ڈاکٹر طارق محمود بھنڈاری،عرفان احمد صفی،ڈاکٹر ارشد چوہدری،ایم اکرام الدین قریشی،حاجی عبدالعزیز گورسی،عبدالستار انصاری،نعیم اختر،محمو دالحسن صدیقی،اشرف شہزاد،افضل محمود اور ارشد محمود شامل ہیں دریں اثناء لالہ موسیٰ شہر نے مقامی مجلس شوریٰ کا اجلاس12جنوری اتوار کو صبح نو بجے طلب کر لیا ہے جس میں نومنتخب ارکان کا حلف،ذمہ داران کاتقرر سالانہ منصوبہ عمل و دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔
—————————
————————–
لالہ موسیٰ پریس کلب کے سابق صدر عبدالرزاق بٹ نے لالہ موسیٰ کی صحافی برادری کا اہم اجلاس آج بروز جمعرات سہ پہر تین بجے فوڈ ماسٹر ریسٹورنٹ پر طلب کر لیا ہے
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ پریس کلب کے سابق صدر عبدالرزاق بٹ نے لالہ موسیٰ کی صحافی برادری کا اہم اجلاس آج بروز جمعرات سہ پہر تین بجے فوڈ ماسٹر ریسٹورنٹ پر طلب کر لیا ہے،جس میں لالہ موسیٰ کی صحافی برادری کے مسائل زیر بحث آئیں گے،خبر کو دعوت نامہ سمجھتے ہوئے شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
—————————
————————–
اے وی پی نیشنل بینک آف پاکستان چوہدری اعجاز احمد پسوال،اورچوہدری غلام محی الدین کے والدمحترم چوہدری محمد اشرف مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب پسوال میں منعقد ہوئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)اے وی پی نیشنل بینک آف پاکستان چوہدری اعجاز احمد پسوال،اورچوہدری غلام محی الدین کے والدمحترم چوہدری محمد اشرف مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب پسوال میں منعقد ہوئی جس سے علامہ خالد اقبال آف دینہ نے خصوصی خطاب کیا اور دعائے مغفرت کی گئی برسی کی تقریب میں چوہدری اشد محمود ایڈووکیٹ آف فتہ بھنڈ،چوہدری اختر علی آف چھوکر کلاں،چوہدری سجاد اکرم ایڈووکیٹ،شیخ فرید احمد،چوہدری عرفان احمد صفی،محمد رفیع بھٹی،جمیل احمد چوہدری،چوہدری محسن پسوال، چوہدری محمد اقبال پسوال،محمد اقبال قریشی،چوہدری اصغر پسوال،سرفراز احمد ایس ڈی او واپڈا،شعیب عالم کائرہ،چوہدری خالد خواص پور،چوہدری اجمل خواص پور،چوہدری عادل حیات،چوہدری عقیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔
—————————
————————–
ٹی ایم اے کھاریاں میں نیا سکینڈل پینشن گھوٹالہ منظر عام پر آگیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ٹی ایم اے کھاریاں میں نیا سکینڈل پینشن گھوٹالہ منظر عام پر آگیا،1995ء سے2001ء کے دوران ٹی ایم اے کے ریٹائرڈ پنشنرز کی پنشن میں حکومت نے سات فیصد اضافہ کیا جبکہ ادائیگی کرنے کی بجائے ٹی ایم اے کی فنانس برانچ کے افسران نے بیس لاکھ روپے سے زائد کا چیک بندر بانٹ کر لیا1995ء سے 2001ء کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے پنشن ملازمین اپنے حق کے لئے در بدر ہو گئے،جبکہ ذرائع کے مطابق ٹی ایم اے کے154ملازمین جو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں میں سے دس فیصد کے پنشن ریکارڈ بھی غائب ہو چکے ہیں،اور انکا کوئی والی وارث بننے کو تیارنہیں،ریٹائرڈ پنشرز کی اضافی پنشن سات فیصد کا چیک بھی ٹی ایم اے کی فنانس برانچ کے افسراننے کیس کی نذر کیا اسکا حساب اے سی کھاریاں ہی لے سکتے ہیں۔
—————————
————————–
لالہ موسیٰ شہر میں چنگ چی رکشہ ڈرائیوں نے انت مچادی ، بغیر لائسنس اور نمبر رجسٹریشن شہر میں موت کو لئے دندناتے پھر رہے ہیں
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) لالہ موسیٰ شہر میں چنگ چی رکشہ ڈرائیوں نے انت مچادی ، بغیر لائسنس اور نمبر رجسٹریشن شہر میں موت کو لئے دندناتے پھر رہے ہیں ۔جسٹس ٹیم لالہ موسیٰ کے ایک عوامی سروے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور انتہائی بے اختیاطی اور غیر قانونی طریقے سے ڈرائیونگ کرتے ہیں جس کے باعث سٹوڈنٹس ، بچوں ، بوڑھے سمیت شہری آئے روز حاثات کا شکار ہو رہے ہیں ، جبکہ رکشہ ڈرائیور وں کیخلاف انتظامیہ مکمل طور پر خاموش نظر آتی ہے ۔ رکشہ نہ تو کوئی رجسٹرڈ شدہ سواری ہے اور نہ ہی اسکا لائسنس ہے ، بغیر لائسنس اور نمبر رجسٹریشن یہ کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتے ہیں اور انہیں کسی غیر قانونی سرگرمی میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ، ملک میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہریوں میں اس حوالہ سے خاصی تشویش پائی جاتی ہے ۔ لالہ موسیٰ کے شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر لائسنس اور نمبر رجسٹریشن ، تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے اور اوور لوڈنگ کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
—————————
————————–
بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ، سارا سارا دن اور ساری ساری رات بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے ، طلباء و طالبات اور سرکاری ملازمین کو صبح کے وقت انتای دشواری کا سامنا ، لالہ موسیٰ کے شہری دو وقت روٹی پکانے سے بھی محروم ہو گئے جبکہ دوری طرف شدید ٹھنڈ کے موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے ۔ حکمران عوامی ریلیف کے دعویدار ہی رہے عملی اقدامات نظر ہی نہیں آئے ۔ جبکہ دونوں سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود ماہانہ بلوں کی رقوم سے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکے ما رے جا رہے ہیں ، بلاجواز ٹیکس اور زائد رقوم نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے ۔ شہریوں نے موجودہ حکمرانوں نے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔
—————————
————————–
ماہ ربیع الاول ہمارے لئے برکتوں کا مہینہ ہے،صاحبزادضیاء الحسن اشرفی
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) ماہ ربیع الاول ہمارے لئے برکتوں کا مہینہ ہے، مسلمانوں کیلئے آقائے دو جہاں نبی کریم کی آمد کا دن عید کی خوشیوں سے کم نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ اشرفیہ لالہ موسیٰ صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور اکرم کی آمد نے دونوں جہانوں کو نور کی فضا ، عدل و انصاف ، حق و صداقت کی فتح اور زندگی کے اصل مقاصد کا شعور بخشا ، آپ نے اپنے اسوہ ء حسنہ سے دین اسلام کا نام ہمیشہ کیلئے بلند و بالا کر دیا ، ہمیں چاہیے کہ اپنے عظیم پیشواء ، رحمت العالمین حضرت محمدۖ کی شان میں محافل کا انعقاد کریں ، ان پر درود اور ثناء خوانی کریں ، اور ان کے احکامات کے مطابق اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
—————————
————————–
چوہدری جعفر اقبال نے سوئی گیس کنکشن لگوانے کیلئے لالہ موسیٰ کی عوام کے لیے میرٹ کو بنیا د بنا کر عوام کو ذلیل کرنے لگے،خالد ڈار
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ این اے106قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع مسلم لیگ ن چوہدری جعفر اقبال نے سوئی گیس کنکشن لگوانے کیلئے لالہ موسیٰ کی عوام کے لیے میرٹ کی بنیا د بنا کر عوام کو ذلیل کرنے لگے،جبکہ حلقہ این اے106چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈکے آبائی حلقہ ڈنگہ شہر میں سوئی گیس کنکشن اور مٹر بغیر میرٹ کے دھڑا دھڑ لگوا رہے ہیں ایسے محسوس ہوتا ہے کہ چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ آئندہ قومی اسمبلی کے الیکشن کی بجائے صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں،اس تیاری میں ڈنگہ شہر کے علاوہ لالہ موسیٰ اور گردونواح کے دیہات کی عوام کھجل خوار ہو رہی ہے،ان باتوں کا اظہار سماجی کاروباری سیاسی شخصیت خالد ڈار نے کیا جبکہ گذشتہ حکومت نے لالہ موسیٰ میں گیس پریشر ٹھیک کرنے کے لیے مین پائن لائن سوئی گیس پائپ بڑے ڈلوائے ہیں مین گیس کنکشن ہونے سے پہلے گزشتہ حکومت کا دورانیہ ختم ہو گیا،چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ لالہ موسیٰ کی عوام گیس پریشر سے نجات دلوانے کے لئے مین گیس پائپوںکا جوڑ گلی محلوں میں لگوانے میں ناکام ہو چکے ہیں اگر چوہدری جعفر اقبال نے لالہ موسیٰ کی عوام کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک نہ کیا تو عوام سراپا احتجاج ہو گی۔
—————————
————————–
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اسکیم پر کام کا آغاز کر دیا ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اسکیم پر کام کا آغاز کر دیا ہے،ٹوٹے پائپ،بغیر لیول اور بغیر بجری کھے سیوریج لائن مستقبل میں اہل علاقہ کے لیے رحمت کی بجائے زحمت بن جائے گی،محکمہ پی ایچ ای کے افسران کی موجودگی میں سولہ کروڑ کے منصوبے کی ناقص تعمیر ڈی سی او گجرات کاموقع معائنہ کرنے کا انتظار کر رہی ہے،جبکہ 2009ء سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ محکمہ اور لالہ موسیٰ شہر کے لیے سفید ہاتھی بن چکا ہے،جو کہ مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا محکمہ کی جانب سے کئی ماہ قبل اکھاڑ ی گئی،کیمپنگ گرائونڈ کی سڑکیں اہل علاقہ کے لیے وبال جان بن چکی ہیں،جبکہ اعلیٰ حکام کی ملی بھگت سے محکمہ اور ٹھیکیدار قوم کا سرمایہ ضائع کرنے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہیں۔
—————————
————————–
تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے یکم محرم الحرام کو ریلی نکالنے کے الزام میں اہل سنت و الجماعت کے دو راہنما گرفتارکر لئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے یکم محرم الحرام کو ریلی نکالنے کے الزام میں اہل سنت و الجماعت کے دو راہنما گرفتارکر لئے،جبکہ ڈی سی او گجرات اور ڈی پی او گجرات دس محرم الحرام کے بعد اہل سنت والجماعت ضلع گجرات کے صدر علامہ نثار احمد فاروقی کی رہائش گاہ واقع تھون سرائے عالمگیر جا کر محرم الحرام میں امن قائم رکھنے میں تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کر چکے ہیں،جبکہ علامہ نثار احمد بھی مذکورہ مقدمہ نمبر355مورخہ6نومبر2013ء میں نامزدملزم ہیں،مصدقہ ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے محمد بلال ولد انور اعجاز سکنہ محلہ قصبہ اور خرم شہزاد ولد محمد صدیق سکنہ سیدا گول کو گرفتار کر کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں،یاد رہے کہ تھون میں ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے دو ایم این اے چوہدری عابد رضا اور چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ بھی موجود تھے۔
—————————
————————–
ٹی ایم اے کھاریاں کا بیوہ گھوٹالہ،کرپشن اسکینڈل ،فنانس برانچ کے افسران نے ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم واپس جمع کروا دی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ٹی ایم اے کھاریاں کا بیوہ گھوٹالہ،کرپشن اسکینڈل ،فنانس برانچ کے افسران نے ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم واپس جمع کروا دی،متاثرین کو ادائیگی جبکہ پنشنرز کے سات فیصد اضافہ کا نیا سکینڈل شروع،تقریباً بیس لاکھ سے زائد رقم فنانس برانچ کے افسران کی جیبوں میں چلی گئی،ٹی ایم اے کھاریاں کی فنانس برانچ کی جانب سے ایک لاکھ سات سو کچھ روپے کی کرپشن کا اے سی کھاریاں کی جانب سے سخت نوٹس لینے پر متاثرین کو ادائیگی کر دی گئی،مبینہ طور پر ٹی او ایف راجہ خالد اور اکائونٹنٹ شجاع شیخ نے41007روپے کی رقم کیشیئر لالہ موسیٰ کے پاس جمع کروا کر باقی ساٹھ ہزار وپے ہضم کرلی تھی،جس پر اے سی کھاریاں نے ایکشن کے بعد بلدیہ لالہ موسیٰ کے بیلدار صفدر کی بیوہ ساجدہ بی بی کو تقریباً42ہزار روپے اور محمد جمیل کو تقریباً17500روپے فنانس برانچ کے افسران کی جانب سے گذشتہ روز ادائیگی کر دی گئی ،ٹی ایم اے کے ایک اعلی افسران نے متاثرہ افراد کو رقوم کی مورخہ سات جنوری2014ء کوادائیگی کی جانے کی تصدیق کی ہے۔
—————————
————————–
لالہ موسیٰ شہر کے ایم این اے لالہ موسیٰ شہر سے امتیازی سلوک کرنا بند کریں،عبدالپرویز بٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ شہر کے ایم این اے لالہ موسیٰ شہر سے امتیازی سلوک کرنا بند کریں سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ عبدالپرویز بٹ کی گفتگو،انہوں نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ہمارے موصوف ایم این اے کو حلقہ نمبر106سے الیکشن نہیں لڑائیں گے کیونکہ انہیں شہر لالہ موسیٰ سے کوئی سروکار ہی نہیں ہے،جب سے ایم این اے بنے ہیں لالہ موسیٰ شہر کیلئے ایک کام بھی نہیں کیا،لالہ موسیٰ شہر نے انہیں جتنی عزت دی تھی انہیں کو شہر کیلئے اپنے آپ کو وقف کر دینا چاہیے تھا،تاریخ گواہ ہے کہ جس آدمی کو شہر نے ووٹ دیئے ہیں اور وہ شہر سے جیتا ہے وہ ایم این اے اور ایم پی اے بن جاتا ہے، ہمارے ایم این اے صاحب صرف ڈنگہ ہی کے لیے کام کروانے کیلئے سارا زور لگا رہے ہیں،موجودہ ایم پی اے حلقہ نمبر113کا حق بنتا ہے کہ وہ ڈنگہ کیلئے کاموں کے لحاظ سے زور لگائیں اور ڈنگہ شہر کیلئے ہر روز کوششیں کریں گے کہ جتنا ہو سکے وہ فنڈزسے کرائیں اور حلقہ میں لوگوں کی خدمت کریں لیکن ایم این اے صاحب کی سیاسی بصیرت دیکھیں وہ بھی ڈنگہ شہر کیلئے فنڈز لا رہے ہیں اور ایم پی اے میاں طارق محمود صاحب کی اور ایم این اے صاحب کی دوڑ لگی ہوئی ہے،کہ کون ریس میں فرسٹ آتا ہے،لیکن ہمارے موجودہ ایم این اے کا حلقہ صرف ڈنگہ شہر ہی نہیں ہے بلکہ شہر لالہ موسیٰ بھی انہیں کا حلقہ ہے اور شہر لالہ موسیٰ نے انہیں ایک اجنبی ہونے کے باوجود ن لیگ کے ٹکٹ پر جو عزت دی ہے وہ انہیں کبھی بھی نہیں بھولنا چاہیے اور شہر کیلئے کام کرنے چاہیں،چند دن پہلے ایک اخبار نے خبر لگائی ہے کہ ڈنگہ شہر کیلئے او پی ایف سکول اور گورنمنٹ کالج کو ٹیکنیکل یونیورسٹی بنانے کیلئے چوہدری جعفر اقبال صاحب ایم این اے اقدامات کر رہے ہیں اور ضمن میں فزیبیلٹی سمری کی منظوری ہو چکی ہے،بہت اچھی بات ہے لیکن اگر کیا ہی اچھا ہو وہ شہر لالہ موسیٰ کیلئے کرنے کا سوچ لیں اور شہر کی طرف بھی دھیان دیں،یہاں پر سابقہ ایم این اے اور ایم پی اے کافی کام کر چکھے ہیں،انہی کاموں میں مزید تھوڑی بہتری کی ضرورت ہے،سوئی گیا پریشرمیں اضافہ،کیمپنگ گرائونڈ میں ہسپتال کیلئے اقدامات لڑکیوں کے سکول کی عمارت بنا رہے اسکے سٹاف اور فرنیچر کا کام،سورج کا کام مکمل کروانا،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کروانا،سوئی گیس جو کہ حکومت نے سارے گیس سٹیشن اور انڈسٹری بند کر کے گھریلو صارفین کو سہولیات بخشیں۔
—————————
————————–
لالہ موسیٰ چوہدری جعفر اقبال کا گھر ہے ، یہاں کے عوام نے انہیں اپنی قیمتی ووٹ ہی نہیں بلکہ اپنی محبتیں بھی دی ہیں،غضنفر اقبال بھٹی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) لالہ موسیٰ چوہدری جعفر اقبال کا گھر ہے ، یہاں کے عوام نے انہیں اپنی قیمتی ووٹ ہی نہیں بلکہ اپنی محبتیں بھی دی ہیں ، انشاء اللہ لالہ موسیٰ میں تعمیر و ترقی کا حلقہ بھر میں مثالی بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری جعفر اقبال کے سیکریٹری غضنفر اقبال بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ ، مہنگائی ، بے روزگاری کے مسائل صرف ہمارے حلقہ میں نہیں بلکہ قومی بحران ہیں ان پر قابو پانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت انتہائی مثبت اقدام کر رہی ہے ، سالوں کے بگاڑ کو مہینوں میں تو درست نہیں کیا جاسکتا لیکن عوام دیکھیں گے کہ ہمارے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب پر بتایا کہ لالہ موسیٰ چوہدری جعفر اقبال کا دوسرا گھر ہے اور وہ بھی یہاں کے عوام کی محبتیں فراموش نہیں کر سکتے ، لالہ موسیٰ شہر کے مسائل کو حل کروانا ہماری اولین ترجیح ہے ، انشاء اللہ شہریوں کی ہر شکایت اور محرومی کا ازالہ کیا جائے گا۔
—————————
————————–
لالہ موسیٰ کے نوجوانوں کیلئے پلے گرائونڈ اہم ضرورت ہے،خالد مجید بٹ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) لالہ موسیٰ کے نوجوانوں کیلئے پلے گرائونڈ اہم ضرورت ہے ، نوجوان کھیلوں میں اپنا وقت صرف کر کے ہی اچھی صحت اور سرگرمیوں کی طرف متوجہ ہو سکتے ہیں ۔ نوجوانوں کیلئے حقوق کیلئے میدان عمل میں آیا ہوں اور اس مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انجمن حقوق نوجوانان لالہ موسیٰ کے صد ر خالد مجید بٹ نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کی خوشحالی اور بقاء کیلئے نوجوانوں کا کردر انتہائی ضروری ہے ، نوجوان ہماری قوم کا سرمایہ ہیں انہیں بے راہ روی سے بچانے کیلئے صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا انتہائی ضروری ہے ، لالہ موسیٰ شہر میں پلے گرائونڈ کی تعمیر کی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے پاس بھی جانا پڑا تو جائوں گا لیکن نوجوانوں کے حقوق سلب نہیں ہونے دوں گا۔
—————————
————————–
پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت سہیل نواز خان صدر پی ٹی آئی لالہ موسیٰ انصاف مرکز لالہ موسیٰ میں منعقد ہوا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت سہیل نواز خان صدر پی ٹی آئی لالہ موسیٰ انصاف مرکز لالہ موسیٰ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی صورتحال اور الیکشن کمپئین کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
کے پارٹی عہدیداران سے خطاب کیا اس موقع پر انہوں نے عہدیداران اور پارٹی ممبران کو بلدیاتی حوالے سے بریفنگ دی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ میں کسی قسم کی کوئی دھڑے بندی نہیں ہے پی ٹی آئی لالہ موسیٰ انتہائی مضبوط اور منظم ہے ۔میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ میں ہمارے فی الحال انیس امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے اور تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہم نے لالہ موسیٰ میں با کردار اور پارٹی کیساتھ مخلص لوگوں کو نامزد کیا ۔پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کا کسی گروپ یا پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی اور حلقہ پی پی 112کی مشاورتی کمیٹی مل کر فیصلے کرے گی اورالیکشن مہم بھرپور طریقے سے چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور جا کر مہم چلائیں گے اور پارٹی کے امیدواروں کو بھرپور سپورٹ فراہم کریں گے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے صدر سہیل نواز خان نے کہا کہ الیکشن کے باضابطہ اعلان تک مہم جاری رکھی جائے گی اور ہر وارڈ میں ممبران بھرپور طریقے سے تیاری جاری رکھیں۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ و حلقہ پی پی 112کے ممبران طاہر رفیق بٹ آف شاہ سر مست،چوہدری اصغر آف علی چک،خان الحق،غلام عباس بھٹہ،سید ندیم عباس شاہ،فرقان جاوید،احتشام شیخ،سید عمیر شاہ،ذیشان علی شفقت،میاں ناصر علی،مرزا خرم شہزاد،محمد شہباز بٹ،محمد شعیب مغل اور دیگر نے شرکت کی۔
—————————
————————–