نیشنل بینک کے صدر کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (عظمت اللہ خان) نیشنل بینک کے صدر سید اقبال اشرف جوکہ بینک کی مصروفیات کی وجہ سے لندن میں ہیں انہوں نیشنل بینک ہاکی ٹیم کو پاکستان نیوی چیف آف اسٹاف ہا کی ٹورنامنٹ میں چیمپین بننے پر دلی مبارکباد کا پیغام دیاہے انہوںنے نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سر براہ اویس اسد خان سے ٹیلیفون پر بات کی اور ان کو ہدایت کی کہ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو میر ی جانب سے فرداً فراداً مبارکباد د یں ۔ اور ان کو یہ پیغام بھی دیاکہ وہ پاکستان آکر ٹیم سے ملاقات کر ینگے اور ان کو استقبالیہ دینگے سید اقبال اشرف نے کیا کہ اس تاریخی فتح پر نیشنل بینک کا ہر فرد خوش ہے ۔

مجھے امید ہے کہ نیشنل بینک ٹیم اسی طرح مستقبل میں اپنی کاکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے گی دین اثنا اویس اسد خان ، غلام محمدخان ، ، انور فاروقی ، ارشدحسین ، عظمت اللہ خان ، زاہدشہاب اور گلفراز خان نے بھی ٹیم کو اس تاریخی فتح پر مبارکبادی ہے یادرہے کہ NBP نے 2015 میں آرمی چیف اسٹاف اور 2016 میں نیول چیف اسٹاف ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی اور اس ٹورنامنٹ میں قومی چیمپین PIA کو باآسانی3-0 سے ہرایادرین اثنا نیشنل بینک آفسیرز فیڈریشن ،نیشنل بینک لیبر یونین CBAنے بھی ٹیم کو دلی مبارکباد دی ہے ۔

03082220321