اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل بینک کی جانب سے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف او وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی اتفاق فائونڈری کے ذمہ واجبات ادا کر دیے گئے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت راولپنڈی میں 2001ء میں اتفاق فاؤنڈریز کے خلاف ریفرنس دائر ہوا۔ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے والے تمام بینکوں کا قرضہ بھی ادا ہو چکا ہے۔
بینک ریکارڈ میں اتفاق گروپ نادہندہ نہیں رہا۔ خط میں نیب سے شریف براداران کے خلاف اتفاق فائونڈری ریفرینس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔