کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان، اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان، پبلک ریلیشن آفیسر عظمت اللہ خان اور دیگر نے قومی ویمن فٹ بال ٹیم کی اسٹار اسٹرائیکر و ہونہار کھلاڑی شاہ لیلیٰ بلوچ کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعاء کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی گناہوں کی مغفرت اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔
نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن نے شاہ لیلیٰ بلوچ کی فٹ بال کے حوالے سے قومی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا شاہ لیلیٰ نے فٹ بال کھیل میں پاکستان کانام دنیا میںبلند کیا ایسے ہونہار کھلاڑی کی کمی اسپورٹس شعبے کو ہمیشہ محسوس ہو گی۔