کراچی : نیشنل بینک کے نئے صدر سعید احمدنے اعلان کیا ہے کہ ان کے دور میں اور شعبوں کی طر ح کھیلوں کے شعبے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی اور کھیلوں کا شعبہ ہر قسم کی مراعات سے نواز اجائے گا یہ اعلان انہوں نے این بی پی اسپور ٹس کمپلیکس پر دوسرے نیشنل بینک T-20 انٹرڈویژن گروپ کر کٹ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں نیشنل بینک کے اعلیٰ افسران جس میں طارق جمالی، وجاہت حسین بقائی، مدثرحسین خان،محسن فرقان سمیت بڑ ی تعداد میں دیگرشخصیات نے شرکت کی سعید احمدنے کہا کہ عقل سلیم صحت مند جسم سے ملتی ہے اور صحت مند جسم کھیل کے میدان سے بنتا ہے انہوں نے تالیوں کی گونج میں کہا کہ ہمارے نبی کریم کھیلوں سے بے پناہ محبت تھے اور تاریخ بتاتی ہے کہ وہ گھڑسوار، نیزہ بازی، اور تیراکی کے کھیلوں میں بھرپور حصہ لیتے تھے سعید احمدنے کہ میر ا مطالعہ یہ کہتاہے کہ نیشنل بینک نے ملک کو عظیم نامور کھلاڑیوں سے نوازا ہے اور ملک کے اہم ٹورنامنٹس کے فاتح رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں آج یہ اعلان کر رہا ہوں کہ نیشنل بینک کے شعبہ اسپرٹس کمپلیکس کی ترقی میں جوکردار میں بطور سربراہ بینک کر سکتاہوں کر ونگا انہوں نے خوبصورت اسپورٹس کمپلیکس کی مزید تعمیر اور ترقی کے لئے جو میں کر سکتا ہوں کرونگا۔
اس موقع پر نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے بینک کو متعدد فوائد حاصل ہونگے نہ صرف یہ کہ بینک کے کھلاڑیو ں اپنی کا رکردگی دکھانے کا موقع ملے گا بلکہ ملک کو بھی اس ٹورنامنٹ سے کھلاڑی میسر آئنگے انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بینک کے سالانہ کیلنڈر کا حصہ ہے اور ہر سال یہ ٹورنامنٹ ہوتا رہے گا انہوں نے بینک کے سر براہ کی ان کاوشوں اور کوششوں کا زکرکیا جوانہوں نے بطور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کھیلوں کے مفاد میں انجام دیں تقریب کی نظامت غلام محمدخان نے کی جبکہ خالد پراچہ نے تلاوت قران حکیم اور قومی ترانہ پڑایا گیا اس موقع پر فضامیں غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے جبکہ ٹورنامنٹ میں شریک 18 ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔