نیشنل بینک کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ سید اقبال اشرف

Tournament

Tournament

کراچی : نیشنل بینک کے صد ر سید اقبال اشرف نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کھیلوں کے فروغ کے لئے اپناکردار ادا کر تارہے گا اور ملک کے کھیلوں کے شعبے کے لئے جب بھی نیشنل بینک کی مدددور کا ر ہوگی ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن مدد کر ینگے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید اقبال اشرف نے کہا ہے کہ نیشنل بینک نے جہاں اپنے ادارے میں ہر کھیل کی ٹیمیں بنائی ہیں وہا ں ملک کے تمام کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر فیڈریشن کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں صدر بینک نے کہاکہ یہ ٹورنامنٹ جو کہ نیشنل بینک کا ٹورنامنٹ ضرورہے مگرمیں کہونگا کہ یہ ٹورنامنٹ ایک خاندان جس کا نام نیشنل بینک خاندان ہے اس کا ٹورنامنٹ ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ایک بہترین اسپرٹ سے کھیلاجائے گا اور کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کی جائینگی انہوں نے سی ایس آر ڈویژ ن کے سربراہ اویس اسد خان اور انکی پوری ٹیم کو ٹورنامنٹ کے انعقاد پر دل سے مبارکباد دی اس موقع پر اویس اسد خان نے خطبہ استقبالیہ کے کلمات ادا کئے اور کہا کہ یہ ٹورنامنٹ نیشنل بینک کے صدر سید اقبال اشرف کی زیر سرپرستی نعقد ہورہا ہے اور جس طر ح آج رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ہے اس کی فائنل تقریب 5 جون کو بے مثال ہوگی انہوں نے بینک کے تمام گروپس اور ڈویژنل ہیڈز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سی ایس آر ڈویژن کی کاوشوں کو سراہا اور مدد کی اویس اسد خان نے اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ترافیاں تقسیم کی جایئنگی ۔ تقر یب میں بینک کے انتہائی سینئر افسران طارق جمالی ، وجاہت بقائی ، ناہید سلطانہ ، اکبرحسن خان ، مسعود کریم شیخ ، شاہد سعید ، رمشاضیامحی الدین ، عبدالواجد، محسن فرقان، شکیل احمد او متعددافسران نے نیشنل بینک CSR ڈویژن کے سر براہ اویس اسد خان کی انکاوشوں کو جو وہ CSR ڈویژن کے لئے کررہے ہیں ان کو سراہا اور اپنے گروپوں کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

تقریب کی نظامت نیشنل بینک کے اسپورٹس کھسلٹنٹ غلام محمد خان نے کی جبکہ تلاوت قران مجید کی سعادت عظمت اللہ خان نے حاصل کی ۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا ۔ تقریب کے آغاز پر اسلامک بینکنگ کے محمدفاروق خان نے قومی ترانہ پڑھا۔ صدر بینک اور تمام حاجرین نے انکے ہمر اہ کھڑے ہو کر حصہ لیا جبکہ انٹر نیشنل کرکڑسعید آزاد کی گیند پر ہٹ لگاکر ٹورنامنٹ کا صدربینک نے افتتاح کیا ۔جبکہ آخر میں میں اسٹنٹ وائس پر یذیڈنٹ CSR ڈویژن انورفاروقی نے شکریہ شکریہ کے کلمات اداکیے۔درین اثناٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کو اپر یٹ وارئیزز نے اے آرجی گلورئیس کو97 رنز سے ہرادیا کواپریٹ واریئرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ ٢٠ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185رنزبنائے صادق اقبال نے 5 چوکوں کی مدد سے 64 رنز ناٹ آوٹ جبکہ شارق موسانی نے 36 رنز اور ند یم احمدنے 16 رنز اسکور کئے نہال قادری نے 38 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جواب میں اے آرجی گلورئیس نے 88 رنز اسکور پر آل آوٹ ہوگئی سرفرازعالم نے 24 رومان رفیق نے 17 شہزاد عالم نے 15 اسجاد خلیل نے 19 رنز کے عو ض ٢ دانیال نقوی نے 15 رنز کے عوض جبکہ شارق موسانی جعفرحسین ، سعد اقبال اور زیشان صدیقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

غلام محمد خان
03082220321
03003541517