کراچی : DIGPایس آر پی طاہر احمدنورانی نے کہا ہے کہ نیشنل بینک جس انداز میں ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کردار ادا کررہا ہے میں اپنی اور محکمہ پولیس کی جانب سے نیشنل بینک شعبہ اسپور ٹس کے سربراہ اویس اسد خان اور بینک انتظامیہ کو مبار کباد پیش کرتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے آج نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبا ل تورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا طاہر نورانی نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ جو کہ ملک کا سب سے بڑاٹورنامنٹ ہے اس میں نامور ادارے آئے ہیں اور جو انتظامات نیشنل بینک نے کئے ہیں میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔
اس موقع پر کے الیکٹر ک کی زہرہ سیدی کے پی ٹی کے سید بصیر عالم، ٹورنامنٹ کو آرڈیئیٹر قمر علی قریشی، انور فاروقی، غلام محمد خان اور عظمت اللہ خان بھی موجود تھے۔ سیمی فائنل کا مقابلہ شائقین فٹبال سے کھچاکھچ بھر ے بے نظیر بھٹواسٹیڈیم کے پی ٹی پر بے انتہاہ دلچسپ رہا اور شائقین فٹ بال بے انتہاہ دونوں ٹیموں کے کھیل سے محفوظ ہوئے میچ کا پہلاگول کے الیکٹرک محمدرسول جواب تک ٹورنامنٹ کے بہترین اسکوررہیں انہوں نے 19 ویں منٹ میں اسکور کیا لیکن KRL کے مرتضٰی حسین نے 30 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔
44 ویں منٹ میں کے آر ایل کی جانب سے محمد عمران نے گول اسکور کرکے مقابلہ 2-1 کر دیا 48 ویں منٹ میں کے الیکٹرک کے محمد ریا ض نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا 75 ویں منٹ میں محمد ریا ض نے گول کرکے کے الیکٹر ک کو برتری دلادی لیکن 89 ویں منٹ میں کے آر ایل کے یاسر آفریدی نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا اس کے بعد دونوں ٹیموں کو 10-10 منٹ کے 2 ہاف دے گئے جس میں دونوں ٹیموں نے انتہائی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کلیم اللہ اور یاسر آفریدی کو ریڈکارڈ بھی ہوئے میچ کے آخری منٹ میں کے آرایل کی جانب سے مرتضی حسین نے گول کرکے مقابلہ اپنی ٹیم کے حق میں کر دیااس میچ کے کمشنر احمدعلی اور شہزاد تھے جبکہ فیفاریفری دلاور خان نے میچ سپروائیز کیا دوسراسیمی فائنل آج جمعہ کو 3:00 بجے دن SSGC اور واپڈاکے درمیان کھیلاجائے گا۔