لاہور (جیوڈیسک) نیشنل بینک نے اپنے تمام کلریکل اور نان کلریکل سٹاف کے لیے پے پیکج 2014-15 کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق تمام کلریکل نان کلریکل سٹاف کی بنیادی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
یوٹیلٹی الائونس میں 22 فیصد میڈیسن میں 22 فیصد اضافہ کیا گیا۔ انکریمنٹ میں 5 فیصد کے حساب سے 15 لاکھ روپے یا 135 بنیادی تنخواہیں ہو گی۔ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے لیے ایک لاکھ روپے ملیں گے۔ ہارڈشپ الائونس 4500 روپے ہو گا۔
میرج گرانٹ ایک لاکھ 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پٹرول سیلنگ 135 لیٹر ہو گئی ہے۔ نیشنل بنک ٹریڈ یونینز فیڈریشن کے صدر اکبر علی خان نے کلریکل اور نان کلریکل ملازمین کے لیے پے پیکج کے اعلان پر نیشنل بنک کے صدر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل بنک ٹریڈ یونینز فیڈریشن پے پیکج کے اجراء پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں تاہم دیگر مطالبات کی منظوری کا بھی جلد اعلان کیا جائے۔