نیشنل باسکٹ بال، واشنگٹن کی لاس اینجلس کیخلاف کامیابی
Posted on November 27, 2013 By Geo Urdu بین الاقوامی خبریں
National Basketball
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں نیشنل باسکٹ بال کے ایک میچ میں واشنگٹن وزرڈ کی ٹیم نے لاس اینجلس لیکرز کیخلاف کامیابی حاصل کر لی۔
امریکا میں جاری باسکٹ بال لیگ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ایونٹ میں میزبان ٹیم واشنگٹن وزرڈ نے 116 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے جان وال نے سب سے زیادہ 31 پوائنٹس سکور کئے۔ اس جیت کے ساتھ ہی فاتح ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بھی مستحکم ہو گئی ہے۔