لاہور: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 31۔ جنوری بروز اتوار قومی مرکز شاہ جمال میں عظیم الشان سیر ت النبی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ جس سے قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی،شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجازاحمد ہاشمی، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، علامہ محمد افضل حیدری، جے ایس او کے مرکزی صدر وفاعباس،جمعیت علما اسلام کے مولانا محمد امجد خان، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ افتخار حسین نقوی، کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر،اور دیگر رہنما پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ ٰ وسلم کی ذات بابرکات پر روشنی ڈالیں گے۔
جے ایس او لاہور ڈویژن کے صدر فخر عباس بٹر نے کہا ہے کہ سیرت النبی کانفرنس اتحاد بین المسلمین کا بہترین اظہار ہو گی۔جس سے تمام مکاتب فکر کے علما خطاب کریں گے اور نعت خواں حضرات حضور سرور کائنات کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کرکے عاشقان مصطفی کے ایمان کو تازہ کریں گے۔