قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں الگ الگ ریلیاں
Posted on April 26, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
سوات : پاکستان عوامی تحریک اورقومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی وانسانی حقو ق کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں الگ الگ ریلیاں ،شرکاء پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر پاکستان عوامی تحریک کے ڈویژنل امیر غنی رازق ،قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی وانسانی حقوق کے ضعی صدرخورشید انور ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پاک فوج کے حق میں نکالی کی گئی۔
اس ریلی کا مقصدپاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اورملکی سلامتی کیلئے ان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہے،انہوںنے کہاکہ دفاعی اداروں کو کمزورکرنے کی سازشوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیںگے اورنہ ہی پاک فوج کی کردارکشی کو برداشت کیا جائے گا، انہوںنے کہاکہ پاک فوج کی قربانیوں کے نتیجے میںیہ ملک سلامت ہے اور پاکستانی قوم اس پاک سرزمین کی آزادفضاء میں سانس لے رہی ہے،انہوںنے کہاکہ ملکی سلامتی اورتحفظ کیلئے پاک فوج ہروقت تیار رہتی ہے جو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،انہوں نے کہاکہ جو عناصر اس ملک کے ساتھ مخلص نہیں اور اس ملک کے خلاف سازشیں کررہے ہیں پاکستانی قوم ان کی سازشوں کو ناکام بنادے گی،انہوںنے کہاکہ ملکی سلامتی اورتحفظ کی خاطر ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ رہیں گے،اس موقع پرشرکاء نے پاک فوج ،آئی ایس آئی ،پولیس اورایف سی زندہ بادکے نعرے لگائے اورشہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com