آزاد صحافت ملک میں جمہوریت کا آئینہ دار ہے۔ شاہ فرمان
Posted on April 26, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
سوات : آزاد صحافت ملک میں جمہوریت کا آئینہ دار ہے پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ آزاد صحافت اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار اداکررہا ہے یہ باتیں صوبائی وزیر اطلاعات کے پی کے شاہ فرمان نے مدین پریس کلب اور سوات کو ہستان جرنلسٹس فورم اپر سوات کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر تے ہو ئے کہی مدین پریس کلب کی حلف برداری تقریب گو رنر ہاوس پشاور میں ہوئی صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے صحافیوں سے حلف لیا۔
اس موقع پر مدین پریس کلب کے چیئرمین سید معروف شاہ نے سپاس نامہ پیش کیا سوات کوہستان جر نلسٹس فورم کے صد ر محمد معطر علی نے یونین اور پریس کلب کی طرف سے صوبائی وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افتتاحی کلمات ادا کئے حلف برداری تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہاکہ میں صحافیوں کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں صحافی جس طرح پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیاکے زریعے صحافت کا حق ادا کر رہے ہیں اس پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہو ں انہوں نے کہاکہ اپر سوات پسماندہ علاقہ ہے وہاںپر صحافتی برادری کوبہت سے مسائل کا سامنا ہے ان مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت اپنا کردار اد اکر رہی ہے۔
صحافی عوامی مسائل کو اچھے طریقہ سے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے زریعے اجاگر کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی ائی حکومت نے ہمیشہ آزاد صحافت کے فروغ کے لئے اپنا کردار اد کیا ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی ائی نے تبدیلی کا جو مشن شروع کیا ہے اس مشن میں صحافیوں کے مسائل کے حل کے اقدامات تر جیحات شامل ہیں انہوں نے کہاکہ پورے ملک کی طرح سوات میں پی ٹی ائی میں عوام کا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ صحافتی برادری آئین پاکستان کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کر یں انہوں نے مدین پر یس کلب کے لئے چھ لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com